• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر بازار کا 14اپریل تک لاک ڈائون بڑھانے پر اتفاق

پشاور (لیڈی رپورٹر )الخدمت تاجران ضلع پشاورخیبر بازار کو 14 اپریل تک لاک ڈائون پر عمل کرنے پر اتفاق کیا ھے اور یہ مطالبہ کیا ھے کہ صوبائی حکومت نے بینکوں میں کاروباری کھاتے داروں کا جو طریقہ اپنایا ہوا ہے اسی طرح بازاروں میں بھی 14اپریل تک فاصلے پر گاہک اور دکاندار کو بمع ماسک اور دستانے، ڈیٹول استعمال کر کے دکانوں کوکھولنے کی اجازت دے دیں یہ مطالبہ الخدمت تاجران کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں خیبر بازار کے صدر خالد محمود، جنرل سیکرٹری بشیر زادہ، مجیب الرحمن صافی، عبدالوہاب باجوڑے، صالح محمد بابو، دائود خان زرگر، صدر حاجی یاسین، غلام حبیب صافی، ظاہر شاہ حضرت حسین عاجزاور الخدمت تاجران زرگر آباد کے صدر وقار عالم اور مختلف بازاروں کے صدر اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبر بازار کا 14 اپریل تک لاک ڈائون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ صدر الخدمت تاجران خالد گل مہمند صوبائی حکومت اور ڈی سی پشاور کو تجویز دی کہ وہ چھوٹے تاجران کے معاشی مسائل مزید نہ بڑھائیں۔
تازہ ترین