• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی۔ پمز اسپتال میں 24 دن تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہنے والی مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔ خاتون 12مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اسلام آباد سے بھی ایک ہلاکت شامل ہوگئی ہے۔ پمز اسپتال کے حکام کے مطابق خاتون کے پھیپڑوں پر کورونا وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے اسی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے۔

انتالیس سالہ مریضہ برطانیہ سے وطن واپس آنے کے اگلے ہی روز اسپتال میں داخل ہو گئی تھیں اور 24 روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

تازہ ترین