• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے بیان کا خیرمقدم

پاکستان نے بھارت کی جانب سے گرفتار کیے گئے حریت رہنماؤں کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کی 6 عالمی تنظیموں کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے انتظامات کر ے اور انسانی حقوق کی پامالی سے گریز کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیدیوں پر جاری بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تنظیموں نے کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین