• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

ویلنگٹن (صباح نیوز)لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک کی تنزلی کر دی گئی۔ وزیر صحت ڈیوڈ کلارک لوگوں کو لاک ڈائون سے متعلق احکامات دینے کے بعد خود فیملی کے ہمراہ سیر پر نکل گئے تھے۔ڈیوڈ کلارک کی فیملی کے ساتھ گھومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت نے معافی مانگ لی۔وزیر صحت نے خود کو بے وقوف قرار دے کر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو استعفیٰ بھیج دیا۔وبائی صورت حال کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا بلکہ تنزلی کر دی گئی۔کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد ڈیوڈ کلارک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
تازہ ترین