آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ملک میں کورونا کیسز 4 ہزار 204، ہلاکتیں 60


ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 204 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے ملک میں مزید 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 60 ہو گئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 60 مریضوں میں سندھ کے 20، خیبر پختون خوا کے 18، پنجاب کے 16، گلگت بلتستان کے 3، بلوچستان کے 2 اور اسلام آباد کا ایک مریض شامل ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 507 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 637 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 76 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 42 ہزار 159 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا نے دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کو جکڑ لیا

کورونا وائرس کے پنجاب میں 2108، سندھ میں 1036، خیبر پختون خوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 210، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید