• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، دو ہینڈ گرنیڈ سمیت ملزم گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ شاہاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دو ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوٹ شاہاں میں سرچ آپریشن کے دوران ساجد نامی ایک شخص کو مشکوک بیگ دیکھ کر روکا گیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اسے تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے بیگ کی تلاشی لینے پر دو ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ، ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ ملزم ہینڈ گرنیڈ کہاں سے لیکر آیا اور کس مقام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

تازہ ترین