• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کو فوری رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے 5 سال قید کی سزا کے خلاف صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالتِ عالیہ نے نصر اللّٰہ چوہدری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کو ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 26 دسمبر 2019ء کو ساڑھے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق اور قانون کے برخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: محب وطن، نڈر صحافی نصر اللّٰہ چوہدری کی رہائی کا مطالبہ

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سینئر صحافی کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر 3 دن بعد گرفتاری ظاہر کی گئی۔

تازہ ترین