• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کی نجی اسکولوں کو ایک ہفتے کی مہلت

حکومت پنجاب کی نجی اسکولوں کو ایک ہفتے کی مہلت


حکومت پنجاب نے فیسوں کے نئے چالان کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ اسکول مالکان کو بچوں کی اسکول فیس کے نئے چالان جاری کرنے کےلیے وقت دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول مالکان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے جنگی حالات میں بھی فیس کم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ پرائیویٹ اسکول مالکان ان والدین کو ریلیف دینے کو تیار نہیں جنہوں نے انہیں کروڑ پتی بنادیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے یہ کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نئی فیس کے چالان پرنٹ کروالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین فی الحال اسکول فیس جمع نہ کرائیں ایک ہفتے رک جائیں، اس وقت تک فیس نہ دیں جب تک نئے چالان نہ مل جائیں۔

مراد راس نے کہا کہ جلد ہی شہریوں کو شکایات کے اندراج کے لیے فون نمبر جاری کردیا جائے گا، احکامات نہ ماننے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

تازہ ترین