• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحید بٹ، نرس عریمہ نسرین، جاوید حکمداد، الحاج فاضل، مولانا ارشاد رضوی کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

برمنگھم (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے اہم رہنما وحید بٹ کے کورونا کے باعث وفات پاجانے پر پی پی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، محمد سعید مغل، قیوم راجہ صدر پی پی برمنگھم ارشاد عزیر، پی پی مڈلینڈ کے سینئر نائب صدر مرزا اختر محمود، وقار اسلم کیانی، چوہدری منظور حسین گافا، راجہ گلتاسب خان، حاجی بشیر، ندیم شیخ، انجم جرال نے گہرے دکھ وغم کااظہار کیا ہے۔ والسل مینرManorہسپتال کی سٹاف نرس برٹش پاکستانی عریمہ نسرین، فرسٹ لائن NHSورکر کے کورونا کے سبب انتقال پر سابق کونسلر محمد عارف، سیٹھ صابر، حاجی عبدالخالق قادری، کونسلر وحید راسب اور دیگر نے غم کااظہار کیا ہے۔ وادی براہٹلہ کی شخصیت بولٹن میں مقیم راجہ اورنگزیب خان کی وفات پر راجہ غلام فرید خان، راجہ رحمن، ساجد رحمن، آصف جاوید، نعیم کوثر، راجہ رئوف خان اور دیگر نے ان کے صاحبزادوں راجہ سکندر خان اور ان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ برمنگھم میں ٹریول کے بزنس سے وابستہ چوہدری حکمداد مرحوم کے صاحبزادے جاوید اقبال حکمداد انتقال کرگئے، چوہدری جاوید اقبال کی زوجہ کورونا کے وائرس کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جاوید اقبال کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا،وہ گھر واپس آئے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر کونسلر محمد ادریس، مریم خان، عنصر علی خان، قاری تصور الحق مدنی، جاوید ماجد الرحمن اور دیگر نے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ جامع مسجد ہارونیہ کے چیئرمین وخلیفہ مجاذ دربار عالیہ موہڑہ شریف خلیفہ صوفی صفدر حسین کے ماموں الحاج محمد فاضل چند دن سانس کی بیماری میں رہنے کے باعث اللہ کو پیارے ہوگئے، ان کی وفات پر الحاج راجہ جاوید اقبال انکروی، حاجی محمد خالد، صوفی محمد ایوب ، حاجی محمد یونس عرف محمد بوٹا، چوہدری رمضان، راجہ اسلم ، آصف محمود ، عدنان خان اور دیگر نے بھائی نثاراور خلیفہ صوفی صفدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بزرگ رہنمامولانا محمد ارشاد رضوی چند روز علیل رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے، اس موقع پر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، عدنان خان، بلال نوشاہی اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 
تازہ ترین