• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں کورونا سے 24گھنٹوں میں33 افراد ہلاک

مانچسٹر(خورشید حمید) گریٹر مانچسٹر میں کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے. پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اعدادوشمار کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے مختلف ہاسپٹلز میں 24 گھنٹوں میں 33 مزید افراد دم توڑ گئے اس طرح مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک سب سے زیادہ اموات مانچسٹر یونیورسٹی ہاسپٹل میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 63 ہے ۔بری کے علاقے میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے۔ گریٹر مانچسٹر کے ہاسپٹلز میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مانچسٹر میں کورونا کے مریضوں کیلئے عارضی ہسپتال آئندہ ہفتہ تک کام شروع کر دے گا جس میں 750 مریضوں کے علاج کی گنجائش ہوگی . مانچسٹر سنٹرل کمپليکس میں بنائے گئے اس ہنگامی ہاسپٹل میں گریٹر مانچسٹر کے علاوہ لنکاشائر, مرسی سائیڈ، ساؤتھ کمبریا کے علاقوں سے کورونا کے متاثرہ مریضوں کو لایا جائے گا۔
تازہ ترین