• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس اور الیزی پیری سال کے بہترین کرکٹرز قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ کی بائبل وژڈن نے 2020کے لئے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹرز میں انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر،پیٹ کمنز، الیزیپیری،سائمن ہارمر اور مارنوس لیبوشین شامل ہیں۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پیری پہلی غیر ملکی خاتون کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔انہیں دنیا کی صف اول کی کرکٹر بھی قرار دیا گیا ہے۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس دنیا کے صف اول کے کرکٹر اور ویسٹ انڈین آندرے رسل 2019کے صف اول کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار پائے ہیں۔ عالمی کپ میں بین اسٹوکس نے مجموعی طور پر 465 رنز بنائے تھے، ایشیز سیریز میں انہوں نے 441رنز بٹورے اور 28سالہ آل راؤنڈر نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں 135 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر آسٹریلیا کے خلاف انگلش ٹیم کو فتح دلائی تھی۔اس سے قبل انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف نے انگلینڈ کی جانب سے آخری بار یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ان کے بارے میں وژڈن نے لکھا ہے کہ بین اسٹوکس انگلینڈ کیلئے ہر موسم کرکٹر ہیں۔

تازہ ترین