• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران کی رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی، سمیع اللہ


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ چینی بحران کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جما لی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کی سی کیفیت ہے ،جسے ہمیں دور کرنے کی ضرورت ہے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسر خالد گوندل نے کہا کہ پاکستان کی پہچان پاکستان کے ڈا کٹرز ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹر قابل اور با صلا حیت ہیں جو اس وبا سے نبر د آزما ہو سکتے ہیں،لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کو بند نہیں کیا ۔پروگرام میں سنیئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔چینی بحران پر سا بق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چو ہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف میں جس جس پر ماضی قریب میں الزامات لگے انہوں نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہو کر کیس لڑا ۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ میں ایک سیاسی کارکن ہوں لہذٰا جب میرا اس اسکینڈل میں نام آگیا تو میرا خیال تھا کہ مجھے فوری طور پر مستعفیٰ ہو نا چاہئے جو میں نے کیا۔پروگرام میں سوال کہ جب چینی پر وفاق نے سبسڈی نہیں دی تو صوبہ پنجاب نے کیوں دی، اس معاملہ پر سا بق وزیر خوراک نے کہا کہ یہ کسی ایک فرد واحد کا فیصلہ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین