• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سماجی دوری اختیارکریں، گھروں میں رہیں، وزیراعلیٰ سندھ، لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت

عوام سماجی دوری اختیارکریں، گھروں میں رہیں


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاط کریں، سماجی دوری اختیار کریں، گھروں میں رہیں،اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کرینگے تو ہماری مدد بھی کوئی نہیں کریگا، وسائل محدود ہیں روزانہ 2040 ٹیسٹ ہوتے ہیں ، ٹیسٹنگ کی گنجائی بڑھا رہے ہیں،بغیر علامات کے بھی کرونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں، رپیڈ ٹیسٹنگ مشین اور کٹس کی فوری ضرورت ہے ، چین سے مدد اورمکمل رہنمائی کی چاہیے۔ بات انہوں اپنے ویڈیو لنک پیغام اور چینی میڈیکل ٹیم سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ میڈیکل ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین نے کرونا کیخلاف زبردست جنگ کر کے شکست دی ہے جس پر چین کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔چین کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سندھ کہا کہ چین کرونا سے متعلق پاکستان کی ہر قسم کی رہنمائی کرنے کو تیار ہے،انہوں نے کہا کہ لوگ گھروں میں کھڑکیاں کھول کر تازہ ہوا لیں،بغیر علامات کے مریضوں کو بھی ائسولیشن میں رکھنا چاہئے، چینی وفد کے سربراہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ سماجی دوری اور عوامی بھر پورتعاون سے کرونا وبا کو شکست دی جا سکتی ہے ،راشن لینے والی جگہ پر ہجوم نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 مریض سامنے آئے ہیں اور بدھ کورونا کے خلاف جنگ میں 2 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس وبا کے باعث ابتک 20 اموات ہوچکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کئے ہیں اور اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10981 ہوگئی ہے جبکہ 50 نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی کل تعداد 1036 ہوگئی ہے۔ مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ احتیاط کریں، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد بھی کوئی نہیں کریگا۔شب برات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے عوام گزارش کی کہ شب برات پر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بزرگوں اور ملک و قوم کیلئے دعائیں کریں۔ انہوں نے کہ عوام سے گزارش ہے کہ سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

تازہ ترین