• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فیکٹریاں ہر ہفتے لاکھوں کی تعداد میں ماسک تیار کر رہی ہیں اور ماسک کی کوئی قلت نہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جاری اپنے بیان میں شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ماسک بڑی تعداد میں موجود ہیں لہٰذا اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سعودی فیکٹریاں ہر ہفتے لاکھوں حفاظتی ماسک تیار کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب نے سینی ٹائزر تیار کرنے والی فیکٹریوں کی تعداد بھی بڑھا کر 31 کرلی ہے۔

تازہ ترین