وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پر گورنر امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلی جام کمال نے ائرپورٹ پر ان کااستقبال کیا، صوبائی وزراء اور دیگر اعلی حکام بھی وزیراعظم کا استقبال کرنےوالوں میں شامل تھے۔
کوئٹہ پہنچنے کےبعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ ایئرپورٹ سے بولان میڈیکل اسپتال میں کوروناوائرس کےحوالےسے قائم کئےگئے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ مرکز کا دورہ کیاجہاں انہیں وہاں سہولیات اور کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ مرکز میں مہیا سہولیات پر اطمینان کااظہار کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ جام کمال خان، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزراء سرداریارمحمد رند اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کےشیڈول میں بی ایم سی اسپتال کادورہ اور صوبائی کابینہ کےاراکین سے ملاقات بھی شامل ہے۔
دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور گورنر ہاؤس میں کورونا کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدا رت کریں گے۔
اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعظم کی نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے۔