• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: تھوک لگاکر گیند چمکانا خطرناک قرار

کورونا وائرس: تھوک لگاکر گیند چمکانا خطرناک قرار


کورونا وائرس کے اثرات پیش نظر طبی ماہرین نے کرکٹرز کا تھوک لگاکر گیند چمکانے کو خطرناک قرار دے دیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تھوک لگاکر گیند چمکانے کے خلاف قانون بنانا ہوگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ ایسے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کرکٹ شروع ہو تو تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی لگادی جائے،جس کے لئے نیا قانون بنانا ہوگا۔

آسٹریلیا کے طبی ماہرین نے تھوک لگاکر گیند چمکانے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

کرکٹ میں گیند کو شائن کرنے کے لئے بولرز اور فیلڈرز گیند کو چمکانے کے لئے برسوں سے یہی طریقہ اپنا رہے ہیں لیکن ماہرین نے اسے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے خطرناک ترین قرار دے دیا۔

تازہ ترین