• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

152 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردی ہیں، ظفر مرزا

152 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردی ہیں، ظفر مرزا


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک کے 152 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کردی گئی ہیں۔

ظفرمرزا نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے 152 اسپتالوں میں حفاظتی کٹس روانہ کی ہیں، جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی آن بورڈ رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے بروقت مؤثر اقدامات کیے۔ ہمیں مزید احتیاط اور ذمےداری کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اگر لوگ یہ سوچیں کہ احتیاط کی ضرورت نہیں تو یہ غلطی ہوگی۔

تازہ ترین