• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور:میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بھوک ہڑتالی کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صحافیوں اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور میں بھی صحافیوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپوں میں شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے میڈیا دشمن پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف کو گرفتار کر کے میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، میر شکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے 6 ارب روپے واجبات فوری ادا کرے، واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے معاشی حالات بہت برے ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین