• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی کشمیر کے طویل لاک ڈاؤن پر گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یشمہ گل کے کرونا سونگ کے بعد اداکارآغاعلی کشمیر میں جاری طویل لاک ڈاؤن کے حوالے سے گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انسٹا گرام پرکشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کچھ حقائق شیئر کرتے ہوئے آغا علی نے بتایا کہ ان کا نیا گانا 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔آغاعلی نے لکھا “کشمیرمیں جنگ کے 73سال، ایک لاکھ 58ہزار معصوم شہریوں کی گرفتاری، ایک لاکھ 7ہزار 909بچے یتیم ، 22ہزار 911خواتین بیوہ ، 11ہزار اناسی خواتین کے ساتھ زیادتی،95ہزار 506 افراد کا قتل اور اب 243دنوں سے لاک ڈاؤن / کرفیو کا نفاذ”۔اداکار نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ” کشمیر کوآزاد کر” اور “میرا جہاں” لکھا۔اس سے قبل جنوری 2020 میں آغاعلی نے اپنا گانا “آج بھی ” ریلیز کیا تھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ بیس جنوری کو ریلیز کیے جانے والے اس گانے کو قاسم اظہر نے پروڈیوس کیا۔گلوکاری کا شوق رکھنے والے آغا علی خود کو بطور ایک اچھا گلوکار منوا بھی چکے ہیں، وہ اس سے قبل مئی 2019 میں “دل ہارا” بھی ریلیز کرچکے ہیں جو قریبی تعلق میں دل ٹوٹنے کو بیان کرتا ہے۔

تازہ ترین