• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)راک اسٹار بلال مقصود نے وائٹل سائنز کلاسک "سانولی سلونی " گا کر جنید جمشید مرحوم کو خراج عقیدتپیش کیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ میں بلال نے یہ گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں واضح کیا کہ وہ گلوکار کیلئے کس حد تک پسندیدگی کے جذبات رکھتے ہیں۔گلوکارنے لکھا " سانولی سلونی، جنید جمشید کی طاقتور یادیں جیسے کہ میں انہیں یاد کرتا ہوں۔ میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ ان کے میوزک کے بغیر ہماری زندگیاں کیسی ہوتیں"۔ انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود متعدد ویڈیوز کے علاوہ کوک اسٹوڈیو کے بھی4سیزن پروڈیوس کر چکے ہیں۔کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹس سے محظوظ کررہے ہیں۔
تازہ ترین