• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا کے 5لاکھ متاثرین ہیں،کنگز کالج تحقیقاتی ٹیم

راچڈیل (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے 5لاکھ شہریوں میں کورونا وائرس کی علامات نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں اور محکمہ صحت کے تھنک ٹینک کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے کورونا وائرس کی علامات کا ٹریکر ایپ تیار کر کے سروے کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی علامات چیک کرنے کیلئے 20لاکھ سے زائد افرا دکا تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائر س کے 5لاکھ متاثرین موجود ہیں ۔پہلے کورونا دس میں سے ایک فرد میں پایا جاتا تھا اب اس کا پھیلائو خطرے کی گھنٹی تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے چیف سائنسی مشیر سر پیٹرک والنس نے کہا ہے کہ اس موقع پر جب ہلاکتوں کی تعداد میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہو رہا ہے لاک ڈائون ختم کرنا قبل از وقت ہے ہم پوری قوم کی زندگی اور قسمت کو دائو پر نہیں لگا سکتے دوسری طرف وزرا نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صورتحال مستحکم ہو گئی تو ایسٹر کے بعد اسکول دوبارہ کھولنے کے خواہاں ہیں یورپی خطے کے لئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کلوج نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہااب وقت نہیں ہے کہ اقدامات میں نرمی لائیں دنیا بھر میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کی نصف تعداد یورپ میں موجود ہے۔ اسپین ، اٹلی ، جرمنی ، فرانس اور برطانیہ پانچ مشکل ترین متاثرہ ممالک ہیں۔
تازہ ترین