• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر بلدیہ بارسلونا کا امانت مہر سے اظہار تشکر

بارسلونا (جواد چیمہ) معروف ایوارڈ یافتہ بزنس مین، سی ای او کندس پاکستان چوہدری امانت حسین مہر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری اپیل پر اپنے اسٹور ز کے دروازے کھول دئیے۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ بارسلونا کے اہلکاروں نے کورونا بحران میں 600لیٹر دودھ، پکی ہوئی دالیں، چنے کی 300بوتلیں اور گلوز، ماسک عطیہ کئے۔ اس موقع پر چوہدری امانت حسین مہر نے کہا کہ صرف مقامی بلدیہ کے اہلکار ہی نہیں ضرورت مند پاکستانی گھرانوں کے لئے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ ضرورتمند پاکستانی ضروریات کی اشیا ہمارے عملہ سے لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا مشکل دور سے گذر رہی ہے اور اس مشکل میں ہمیں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ تکلیف دہ وقت تو گزر جائے گا لیکن اس وقت جو کسی کا ہاتھ پکڑے گا وہ یاد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ جلد دنیاکو اس عفریت سے نجات ملے اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفظ وامان میں رکھے۔آمین
تازہ ترین