• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ کریش ہونے کے باوجود حکومت نے توجہ نہیں دی،بشیر جان محمد

کراچی( جنگ نیوز)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ کے چانسلر بشیر جان محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج حالیہ دنوں میں بری طرح کریش کر گئی اس کے باوجود حکومت نے اس جانب کوئی خاص توجہ نہیں حالانکہ حکومت نے انڈسٹریل،کمرشل اور دیگر سیکٹرز کے لئے قابل ذکر پیکیج کا اعلان کیا مگر اسٹاک مارکیٹ کیلئے کسی مالیاتی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیاجس سے مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں خاصی کمی واقع ہو چکی ہے جوکہ حقیقی توجہ کی متقاضی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں کرونا کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلا،روپے کی قدر میں کمی اور مختلف انڈسٹریز کا بند ہونا شامل ہیں۔سرمایہ کاری کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت شرح سود میں قابل ذکر حد تک کمی کرے جوکہ اس وقت 11؍فیصد ہے۔چندماہ قبل حکومت نے اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اسٹاک فنڈبنانے کا فیصلہ کیا تھا جو تاحال عملی اقدامات کا متقاضی ہے۔یہ بات حیران کن ہے کہ اسٹیٹ لائف جیسے ادارے اپنے اضافی فنڈز اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹ نہیں کر رہے۔اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے حکومت پی پی ایل،پی ایس او اور او جی ڈی سی ایل جیسی کمپنیوں کو شیئرز بائی بیک کی اجازت دے۔ ڈیویڈنٹ پر ٹیکس میں کمی کی جائے۔جس طرح حکومت نے تعمیراتی شعبے کو قابل ذکر پیکیج دیا ہے اسی طرح سیمنٹ اور اسٹیل سیکڑ کو بھی سہولتیں دی جائیں کیونکہ یہ سیکٹرز لوگوں کو قابل ذکر تعداد میں روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔
تازہ ترین