• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی،وی سی کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کا وڈیو لنک کے ذریعے آن لائن اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فیکلٹی کے انچارج ڈین پروفیسر ڈاکٹرجاوید احمد چانڈیو سمیت فیکلٹی کے انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹرز، شعبوں کے سربراہان، اساتذہ اور متعلقہ انتظامی عملداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویکیشن سے پہلے تک ہونے والے کورس ورک کا جائزہ لیا گیا اور طلباءکا تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے سے بچانے کے لیئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں انہیں آن لائن اسائنمنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں اور اپنے وقت کو کارآمد بنا سکیں۔ اس سلسلے میں فیکلٹی کے انچارج ڈین ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو ، آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالستار شاہ اور فیکلٹی کے اساتذہ نے بتایا کہ انہوں نے رجسٹرار کے لیٹر کی روشنی میں اپنے طلباءکو 40مارکس کی اسائنمینٹ تقریبن دے دی ہے اور وہ اپنے متعلقہ سبجیکٹ کے حوالے سے آفیشل ای میل، واٹس ایپ ، گوگل سائیٹس اور فیس بک پیج کے ذریعے مسلسل طلباءکی رہنمائی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آئی ٹی سروسز سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسر عرفات ملکانی نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کی ہدایات کے تحت یونیورسٹی کی جانب سے تیار کیے گئے تعلیمی پلان اے اور پلان بی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پلان اے کے تحت ویکیشن کے دوران طلباءکو آن لائن اسائنمینٹس دی جا رہی ہیں اور کورس فائلزو فولڈرز تیار کیے جارہے ہیں، امید ہے کہ یکم جون سے یونیورسٹی کھل جائے گی ، اگر حالات کی پیش نظر خدابخواستہ حکومت ویکیشن بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے تو پھر ہمیں یونیورسٹی کے متعلقہ فورمز کی منظوری اورتمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد پلان بی پر جانا ہوگا ، جو آن لائن کلاسز پر مبنی ہے۔
تازہ ترین