• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی فاؤنڈیشن،بابا بھٹ شاہ کے ضرورتمندوں میں راشن کی تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن میں گھر گھر راشن پہنچانے اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سمندری جزیرے بابا بھٹ شاہ کے ضرورت مند مکینوں کے گھروں میں راشن تقسیم کیا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں کوئی حکومت یا این جی او موجود نہیں، بلوچستان اور سندھ کے بعض اضلاع میں علاج معالجے کی سہولتیں تو درکنار کھانے پینے کی اشیاء کی بھی شدید قلت ہے، لوگ خط غربت کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔
تازہ ترین