• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد کی پوزیشن مزید بہتر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگا ر) وفاقی پولیس نے ایک بار پھر ورلڈ کرائم انڈیکس میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا، نئی رپورٹ میں اسلام آباد مزید 14 درجے بہتری کے بعد 315 ویں نمبر پر آ گیا۔اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم ہو کر 26 اعشا ریہ29 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 301 نمبر پر تھا ،گزشتہ سال وفاقی دارالحکومت میں کرائم کی شرح 88 اعشاریہ 32 فیصد تھی، اسلام آباد نے جرائم کی شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی۔ جرائم کی شرح میں مزید 4 فیصد کمی کے بعد اسلام آباد دُنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ،بین الاقوامی ادارے Numbeo کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ دُنیا بھر کے 374 شہروں کے سروے کے بعد جاری کی گئی۔ آئی جی عامر ذوالفقار نےورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین