• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دے، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے یورالوجی سنٹراور اقبال ہاسٹل میں قائم قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ ڈیو ٹی پر موجود افسران اور ملازمین کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ آپ اہم فورس کے رکن ہیں اس لیے آپ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مکمل حفاظتی انتطامات کے بعد الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں ، انہوں نے مستحقین کے لیے احساس کفالت پروگرام کے لیے صادق آبادمیں لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ سی پی اونے اس بعدازاں تھانہ صادق آباد کا بھی دورہ کیا اور تھانے کی بلڈنگ ، فرنٹ ڈیسک ،حوالات ، ریکارڈ اور تھانہ میں قائم پولیس افسران اور ملازمین کے قائم میس کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین