قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور کے دیہی علاقے ننھا سنگھ کا دورہ کیا اور علاقے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگی ارکان اسمبلی اور مقامی نمائندے متاثرین کی دہلیز تک مدد پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حلقوں میں عوامی خدمت اور امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین میں امداد کی تقسیم بغیر کسی نمود نمائش کے جاری رکھی جائے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر اصل مستحقین تک امداد پہنچائی جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہی اس وبا سے بچنے کا ایک طریقہ ہے۔