• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ

گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ 


لندن(نیٹ نیوز) گوگل اور ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر پیغام پنچا دے گی،صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

تازہ ترین