لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے گھر گئے اوردونوں بھائیوں کو ضمانت پر رہائی پر مبارک باد دی۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ برادران قوم، پاکستان مسلم لیگ(ن)اور جمہوریت کا فخر ہیں،آپ نے اپنی جرات، ثابت قدمی، عوام کی ایماندارانہ خدمت اور سچائی کی قوت سے عزت کمائی ہے۔