• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوٹیفکیشن سے عوام الجھن کا شکار ہوگئی، فیصل سبزواری

نوٹیفکیشن سے عوام الجھن کا شکار ہوگئی، فیصل سبزواری


رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ یو سی سیل کرنے سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن میں غلطیاں ہیں۔ 

جیو نیوز سے گفتگو  میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن میں جن یوسیز کا ذکر کیا گیا ہے وہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور کے بلدیاتی نظام کی ہیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی کی 11 یونین کونسلز کو سیل کیا جارہا ہے۔ 

تاہم فیصل سبزواری نے اس نوٹیفکیشن کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن سے عوام الجھن کا شکار ہوگئی ہے، سندھ حکومت اس کی تصحیح کرے۔ 

فیصل سبزواری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو بھی ساتھ لے کر چلے، سندھ میں بلدیاتی نظام موجود ہے اسے استعمال کیا جائے۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کے ساتھ کراس پارٹی پلیٹ فارم بنائے، ہر یوسی میں 11 منتخب نمائندوں سے ریلیف کا کام لیا جائے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت کو ریلیف دینا پڑے گا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

فیصل سبزواری نے راشن کی تقسیم سے متعلق کہا کہ راشن کی تقسیم کو ووٹ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔

تازہ ترین