وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ملکی برآمدات میں اضافےکے لیے وفاقی وزرا کو ایکسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔
ملکی برآمدات پر جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، وفاقی وزراء مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمد کنندگان کے پاس خود جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات میں اضافےکے لیےکاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہرممکن سہولتیں پہنچانےکے لیے کوشاں ہے۔