• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے: سعدیہ جاوید

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی کراچی کو بھتہ خوروں سے نجات دلا کر امن واپس لوٹایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعت برسوں کراچی میں بھتہ خوری اور خوف کی علامت رہی، آج وہ کس منہ سے بات کر رہی ہے؟ 

اِن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آباد کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے، جَلد عملی نتائج سامنے آئیں گے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھتہ خوری کی لعنت نے ایک بار پھر ڈھٹائی کے ساتھ سر اٹھایا ہے، کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بیرونی ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں آرہی ہیں۔ کراچی کے تاجروں اور بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں بڑا کردار ہے۔

قومی خبریں سے مزید