• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص پر اظہار تشویش

شہباز شریف کا ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص پر اظہار تشویش


اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے ملتان کے نشتر اسپتال اور کراچی میں ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص پر بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ طبی عملے کے کورونا میں مبتلا ہونے سے حفاظتی کٹس کی فراہمی کے حکومتی دعوے کی حقیقت سامنے آگئی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طور پر حفاظتی کٹس کی فراہمی بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین