• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں پر تشدد، 6 پولیس اہلکار معطل


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے گارڈن میں شہریوں پر تشدد کرنے والے پولیس 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ اہلکاروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔شکایت ملنے پر پولیس حکام نے شہریوں پر تشدد کرنے والے ان 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

تازہ ترین