• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی نمائندے بغیر نمود و نمائش لوگوں کے گھروں میں سامان پہنچائیں ،شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی نمائندوں کوہدایت کی کہ خاموشی سے اور بغیر نمودنمائش لوگوں کے گھروں میں دن رات سامان پہنچائیں، لیگی نمائندے عوام کی مدد کیلئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کو بھی اس عمل میں شامل کریں،عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے، بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے جائیں تو کورونا کیخلاف جنگ میں بڑی مدد مل سکتی ہے، حکومت کی ذمہ داری اس وقت اپوزیشن ادا کررہی ہے، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،ڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے، یہ صورتحال ان حکومتی دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابق مئیرز سے پارٹی کے مرکزی دفتر میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکیا۔
تازہ ترین