• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں امریکا ‘ یورپ سے بھی بدتر حالات ہوسکتے ہیں، بلاول

اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پاکستان میں امریکا اور مغربی یورپ سے بھی بری صورتحال ہو سکتی ہے، مہلک وباء کے دوران پاکستان خواب خرامی میں ہے ، معیشت زندہ ہوسکتی ہے انسان نہیں ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ اس وباءکے پھیلنے کی ابتدا ہی سے ایک غلط احساس تحفظ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہم اس حقیقت کو نظرانداز کر رہے ہیں کہ دنیا بھر میں یہ وباء کس قدر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وباء کی تیزی کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بروقت ضروری اقدامات اٹھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ امید نہیں کرسکتے کہ سب خود اچھا ہوجائے گا۔ اگر ہم اپنی تیاری نہ کریں تو پاکستان بہت خاموشی سے ایک تباہی کی صورتحال کی طرف جاسکتا ہے۔ پاکستان میں صحت کے ماہرین نے یہ تجویز دی تھی کہ پورے ملک میں سخت اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین