لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ملک بھر میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کو عوام کی مدد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے۔عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں۔اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں ۔