• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی

معروف اداکارہ حریم فاروق کو اپنے برائیڈل شوٹس کی یاد آنے لگی ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حریم فاروق نے پرانے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران وہ پرانے فوٹو شوٹ دیکھ کر ہی گزارا کررہی ہیں.


اداکارہ نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے کام کو بہت یاد کرتی ہیں۔

  گزشتہ دنوں  حریم فاروق نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہیں گھر میں رہنا اچھا لگ رہا ہے اور یہ ان کے لئے فیملی کیساتھ وقت گزارنے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کا بھی کہا تھا۔

تازہ ترین