نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کو بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں دلانے والی بیڈمنٹن خاتون کو ہاف کورونا کہہ کر مذاق بنایا جانے لگا۔ جوالا گٹا نامی کھلاڑی کی والدہ کا تعلق چین سے ہے، اس بنا پر انہیں ہاف کورونا کہا جانے لگا ہے۔ جوالا کا کہنا ہے کہ بہت ہوگیا اب خاموش نہیں رہوں گی، اپنے لوگوں کے رویے نے دکھی کردیا ہے۔