• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھی 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن، مساجد کیلئے کل تک ایس او پیز بنا لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

آج بھی 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن


کراچی / سکھر ( اسٹاف رپورٹر / جنگ نیوز / بیورو رپورٹ) حکومت سندھ نے آج (جمعہ کو) 12؍ بجے سے سہ پہر 3بجے تک مکمل لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مساجد کیلئے ہفتہ (کل) تک ایس او پیز بنالیں گے ، سندھ اور پاکستان میں صورتحال دنیا سے مختلف نہیں، تنقید کرنے والوں کو اپنے کام میں مصروف رہنے دیا جائے۔

ہم نے کورونا کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے، ہوسکتا ہے کہ کچھ فیصلے غلط لئے ہوں، لیکن اگر وقت پر فیصلہ نہ کیا جائے تو یہ بڑی کوتاہی ہوتی ہے۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مفتی منیب الرحمٰن کی زیر قیادت علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی۔ 

وفد کے ارکان میں مفتی عابد مبارک ، مفتی رفیع رحمٰن ، مفتی عابد سعید ، عبدالوحید ، ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر عدیل ، ڈاکٹر سعید اور دیگر شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت وزیر مذہبی امور ناصر شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کی۔ 

وزیر اعلیٰ کی درخواست پر علماء نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے غیر مشروط تعاون پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین