• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کی واپسی افغانستان کے تباہ حال نظام صحت کیلئے خطرہ بن چکا،یواین ایچ سی آر

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اقوامِ متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور ایران سے افغانستان واپس آنے والے ہزاروں مہاجرین سے صحت کے نظام پر دباؤ بڑھنے اور کورونا کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ادارے کے ترجمان بابر بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یومیہ 1500 مہاجرین کی واپسی ہو رہی ہے اور موجودہ صورتِ حال میں کرونا وائرس افغانستان کے تباہ حال صحت کے نظام کیلئےخطرہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین