• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو ٹی میں کورونا کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

کراچی کے اسپتال ایس آئی یو ٹی میں کورونا وائر س کے ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ اب تک 5 ہزار 800 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز سے کلینک میں 251 مریض لائے گئے، جن میں سے اکثر متاثرہ افراد کو گھر میں قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 50 مریضوں کو ایس آئی یو ٹی کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا، جبکہ 15مریضوں کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا ہے اور کورونا کے7 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے۔

تازہ ترین