پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کیلئے بڑے امدادی پیکجز کا اب تک اعلان نہیں ہوا۔ یومیہ اجرت کمانے والا طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار طبقے کے لیے بھی امدادی پیکیج کا اعلان نہیں ہوا، کورونا وائرس کی وبا کے دوران تعمیراتی صنعت کے لیے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی غلط ترجیحات کے نتائج کا سامنا پورے ملک کو کرنا پڑسکتا ہے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ شعبہ صحت کے نظام، مزدوروں اور ضرورت مندوں سے تعاون کریں۔