• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خلیج عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مسائل کا سامنا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا و یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کو سخت وقت کا سامنا ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ امید ہے ہمارے سفارت خانے پریشان پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں، جبکہ سمندر پار پاکستانی خود کو تنہا نہ سمجھیں، عوام ان کیلئے فکرمند ہیں۔

تازہ ترین