• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی  گزشتہ روز جاری ہونے والی اُن کی ایک نئی تصویر نے ان سے مزید خوبصورت ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے۔

ہانیہ عامر کو اُن کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں بے حد پسند کیا جاتا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ ہانیہ کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں میں ہوتاہے توغلط نہیں ہوگا۔

View this post on Instagram

How much blush is too much blush?

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہیں، اُن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ و تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں ۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نےشاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ہانیہ عامر عمررسیدہ خا تون نظر آرہی ہیں ‘تو کسی نے کہا کہ ’سرجری کا نقصان، آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔‘

انسٹاگرام پراداکارہ کی تصویر پر آمنہ شیخ نامی صارف نے لکھا کہ ’ یہ اتنی پیاری لگتی تھی پتہ نہیں اس نے کونسی سرجری منہ پر کروالی۔‘

ہانیہ عامر پر تنقیدی تبصروں کے علاوہ ایک اور بات یہ بھی کہی جارہی ہے کہ وہ سرجری کے بعد نیٹ فلیکس شو ’منی ہائیسٹ‘ کی ہیروئن ’ٹوکیو‘ کی طرح نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی تصویر پر فوادخان نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ٹوکیو کا معصوم ورژن لگ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

اتنی میں معصوم

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


ہانیہ عامر کو سرجری کے بعد خود بھی ایسا لگ رہا ہے کہ وہ معصوم لگ رہی ہیں تب ہی تو انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ اتنی میں معصوم۔‘

تازہ ترین