• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کا مسلمانوں کیلئے معنی خیز پیغام

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسلمانوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ کا یہ نظریہ کبھی نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں، آپ کا تعلق کس ملک سے ہے، کس قبیلے سے ہے یا کس مذہبی عقائد سے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اگر آپ اِن سب چیزوں پر غرور و تکبر کرتے ہیں یا پھر آپ کہتے ہیں کہ آپ کو اِن سب چیزوں کی وجہ سے دوسرے لوگوں پر برتری حاصل ہے تو یہ غلط ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اِن چیزوں کا انتخاب آپ نے خود نہیں کیا ہے اِس لیے آپ یہ جان لیں کہ غرور و تکبر کرنا یا کسی کو نیچا دِکھانا شیطان کا کام ہے۔‘

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی خاطر عاجزی اختیار کریں۔‘

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اکثر ٹوئٹر پر اسلام سے متعلق معلوماتی پیغامات جاری کرتے نظر آتے ہیں اور اُن کے مداح اُن کے اِن پیغامات کو بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین