• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور صحافی کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے ایک اور مقامی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ صحافی پر الزام ہے کہ اس نے بھارتی سیکورٹی اہلکارکی فائرنگ سے شہیدافراد کی میتیں اُن کے اہل خانہ کے سپرد نہ کرنے کی خبر دی تھی۔ جس سے نقص امن کا خدشہ پیدا ہوا۔صحافی پیرزادہ عاشق نے خبر دی تھی کہ پولیس نے ضلع شوپیان میں مبینہ جھڑپ میں شہید نوجوانوں کو ضلع سے 110 کلو میٹر واقع سرحدی ضلع بارہ مولہ کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔

تازہ ترین