• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن کا گیس چوری کے خلاف آپریشن،ایک ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کا گیس چوری کے خلاف آپریشن، ایک گیس چور گرفتار،تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع پائوڈر کوٹنگ اسٹیل کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ جہاں پر کارخانے کا مالک ایس ایس جی سی کی ڈسٹری بیوشن لائین سے گیس چوری کرر ہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے گیس چوری میں ملوث پائوڈر کوٹنگ اسٹیل ورکس کے مالک ذیشان احمد کوگیس چوری کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم 900 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہاتھا۔سوئی سدرن کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لیے لیا۔سی جی ٹی او چیف برگیڈئر (رٹائرڈ) محمد ابوذر کا کہنا ہے کہ گیس چوری یو ایف جی کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
تازہ ترین