• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضدی پن کورونا اموات میں اضافےکا سبب بن رہا ہے، نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں آمرانہ ذہنیت سے نہیں فہم و فراست اور تدبر سے چلتی ہیں۔ حقائق سے چشم پوشی اور ضدی پن کورونا اموات میں اضافےکا سبب بن رہا ہے۔

 پی پی پی رہنما سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہاں کوروناوائرس بڑھ رہاہے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی سے وفاقی حکومت قوم کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوک اور چوراہوں میں بیٹھے لاکھوں دیہاڑی دار حکومتی امداد کا پول کھول رہے ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ بلاتفریق ہر شہری کی صحت اور جان کی حفاظت وفاقی و صوبائی حکومتوں کی برابر کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین